0
Thursday 4 Jan 2018 17:15

لیاری ایکسپریس وے، واپسی کے ٹریک کا رواں ماہ افتتاح متوقع

لیاری ایکسپریس وے، واپسی کے ٹریک کا رواں ماہ افتتاح متوقع
اسلام ٹائمز۔ لیاری ایکسپریس وے بالآخر مکمل ہونے کو ہے۔ رواں ماہ اس منصوبے کے دوسرے مرحلے کا افتتاح متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 17 جنوری کو کراچی پہنچیں گے اور 18 جنوری کو لیاری ایکسپریس وے ٹریک ٹو کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔ واضح رہے کہ 39 کلومیٹر کی طوالت والے لیاری ایکسپریس وے کو 2004ء میں مکمل ہونا تھا۔ لیاری ندی پر ایکسپریس وے کا بنیادی تصور 1970ء کی دہائی میں ابھرا۔ بے نظیر بھٹو نے اپنے دور حکومت میں لیاری ایکسپریس وے کا ابتدائی کام شروع کیا۔ 2002ء میں لیاری ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ انتظامی رکاوٹوں کے باعث ڈیڈ لائن 2006ء کر دی گئی۔ ایکسپریس وے کا ایک ٹریک مکمل ہوئے دس برس بیت چکے ہیں۔ سندھ حکومت کو لیاری ایکسپریس وے کی زمین واگزار کرانے میں نو سال لگے۔ ایکسپریس وے کی لاگت 22 ارب روپے سے زیادہ ہو چکی ہے۔ سنگ بنیاد پرویز مشرف نے رکھا تھا۔ 16 کلومیٹر پر محیط ساؤتھ باؤنڈ سہراب گوٹھ تا ماڑی پور روڈ فروری 2008ء میں مکمل کرکے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ منصوبے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ تجاوزات تھیں۔ زر تلافی کے لئے فنڈز مختص کیے گئے۔ لیز شدہ مکانات کے مالکان نے ہائی کورٹ سے حکم امتناع بھی حاصل کر لیا تھا۔ واضح رہے کہ لیاری ایکسپریس وے منصوبہ کراچی ماسٹر پلان کا حصہ ہے، یہ منصوبہ شہر سے ٹریفک کا بوجھ کم کرنے اور مال بردار اور بڑی گاڑیوں کو شہر سے گزارے بغیر ماڑی پور روڈ اور بندرگاہ تک لانے کے لئے شروع کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 694745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش