0
Thursday 4 Jan 2018 18:42

طالبان کمانڈر مولوی فقیر محمد بگرام جیل میں بند ہیں، ذرائع

طالبان کمانڈر مولوی فقیر محمد بگرام جیل میں بند ہیں، ذرائع
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سابق نائب امیر مولوی فقیر محمد کا کہنا ہے کہ وہ کئی برسوں سے افغانستان کی بگرام جیل میں ہیں جہاں دیگر پاکستانی اور افغان طالبان بھی قید ہیں۔ مولوی فقیر محمد کو 5 سال قبل افغانستان کے شمال مشرقی صوبے کنڑ سے افغان سکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ کہاں رہے اس بارے میں معلوم نہیں تھا۔ تاہم ماضی میں امریکیوں کے کنٹرول میں رہنے والی بگرام جیل سے ٹیلی فون پر بی بی سی سے بات کرتے ہوئے مولوی فقیر محمد نے بتایا کہ وہاں قید میں ان کے ساتھ انتہائی غیرانسانی سلوک کیا جاتا ہے اور بیشتر قیدی علاج معالجے کی سہولیات نہ ہونے کے باعث طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ پاکستان کی قبائلی ایجنسی باجوڑ سے تعلق رکھنے والے مولوی فقیر محمد نے مزید بتایا کہ دو سو پاکستانی اور افغان طالبان قیدیوں کو ایک ہی بیرک میں رکھا گیا ہے جہاں کوئی ڈاکٹر آتا ہے اور نہ جیل حکام قیدیوں کو دوائی وغیرہ دیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 694781
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش