0
Thursday 4 Jan 2018 19:52

مانسہرہ، جیپ نالے میں گرنے سے خاتون سمیت 3 مسافر جاں بحق، 9 شدید زخمی

مانسہرہ، جیپ نالے میں گرنے سے خاتون سمیت 3 مسافر جاں بحق، 9 شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ مانسہرہ میں مسافر جیپ کے برساتی نالے میں گرنے سے خاتون سمیت 3 مسافر جاں بحق جبکہ 9 شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بالاکوٹ سے منگ جانے والی جیپ ملی موڑ میں ڈرائیور سے بے قابو ہوکر نیچے نالے میں گرگئی۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں فوری طور بالاکوٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی حلت انتہائی نازک بتائی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں شکیل، میاں ولی الرحمٰن اور زہرہ بی بی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی حالت کو دیکھتے ہوئے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 694792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش