0
Thursday 4 Jan 2018 19:57

کرپشن الزامات، فاٹا اور خیبر پختونخوا کے افسران کیخلاف انکوائری کی منظوری

کرپشن الزامات، فاٹا اور خیبر پختونخوا کے افسران کیخلاف انکوائری کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے خیبر پختونخوا اور فاٹا میں سرکاری افسران و اہلکاروں کے خلاف انکوائری کی منظوری دیدی۔ ڈائریکٹر جنرل نیب خیبر پختونخوا بریگیڈیئر ریٹائرڈ فاروق ناصر اعوان کی زیرصدارت ایک اجلاس ہوا جس میں ڈائریکٹرز، ایڈیشنل ڈائریکٹرز، کیس آفیسرز اور سینئر قانونی مشیر کے علاوہ متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروس فاٹا حکام کے خلاف کرپشن و اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر انکوائری کی منظوری دی گئی۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مزکورہ افسران کو 20  کروڑ روپے کی لاگت کے پراجیکٹ پولیو فیسیلیٹیشن پروگرام میں خردبرد کے الزامات کا سامنا ہے۔ اسی طرح پولیو مہم کے دوران سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو ٹی اے ڈی اے کی مد میں نقد ادائیگی کی بجائے ناقص و ناکافی خوراک مہیا کرنے کے الزامات پر محکمہ پولیس بنوں کے افسران و اہلکاروں کے خلاف انکوائری کی منظوری بھی دی گئی۔ دوسری جانب سادہ لوح عوام کو لوٹنے کے الزام پر کومیل خان نامی شخص جبکہ منی لانڈرنگ الزامات پر زیڈ آر کے انڈسٹریز، پشاور پارٹیکل بورڈ اور الائنس ووڈ انڈسٹریز نامی کمپنیوں کے خلاف بھی تحقیقات کا حکم دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 694794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش