0
Thursday 4 Jan 2018 20:01

مظاہرے ایران کا اندرونی معاملہ ہے، حکومت قابو پالے گی، دفتر خارجہ

مظاہرے ایران کا اندرونی معاملہ ہے، حکومت قابو پالے گی، دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ آئی ایس پی آر سے واضح بیان آ چکا ہے کہ ڈرون حملہ ہوا تو موثر جواب دیا جائے گا۔ دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں ڈھکی چھپی نہیں، پاکستان نے امریکی صدر کے ٹویٹ پر امریکی سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ امریکی امداد کی بندش سے متعلق ڈاکٹر م۲ٍحمد فیصل نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی کا تعین اقتصادی پالیسی کے تحت نہیں کیا جاتا، زندہ قومیں چیلنجز کا مقابلہ خندہ پیشانی سے کرتی ہیں۔ امریکا کی جانب سے امداد کی فراہمی پر تفصیلی ریکارڈ جاری کیا جائے گا۔ ممکنہ امریکی ڈرون حملے کے حوالے سے سوال پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر سے واضح بیان آ چکا ہے کہ ڈرون حملہ ہوا تو موثر جواب دیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں چین کے فوجی اڈے بنانے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں اور نا ہی گوادر یا اس کے نواحی علاقوں میں فوجی اڈے بنانے سے متعلق چین کی کوئی درخواست ملی ہے، چند عناصر کی جانب سے اس ترقیاتی منصوبے پر افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ ایران میں جاری مظاہروں پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، مظاہرے ایران کا اندرونی معاملہ ہے، امید ہے تہران حکومت پرامن طریقے سے مظاہروں پر قابو پالے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے حضرت خواجہ معین الدین کے عرس میں شرکت کے لیے پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کئے، اس کے علاوہ بھارت نے ورلڈ کپ کیلئے اپنی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو نہیں آنے دیا جو کہ افسوس ناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 694795
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش