QR CodeQR Code

کراچی کی زمینوں کے سب سے بڑے فراڈ کی تحقیقات مکمل

4 Jan 2018 21:35

ڈپٹی کمشنر زاہد میمن، اسسٹنٹ کمشنر اسحاق گاد اور اسسٹنٹ کمشنر آغا سراج کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے، جعلسازی سے الاٹ کی گئی 16 ایکڑ زمین کی مارکیٹ ویلیو 33 ارب روپے بتائی جاتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن نے کراچی کی زمینوں کے سب سے بڑے فراڈ کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں، اینٹی کرپشن نے گلزار ہجری اور شاہ مرید کی 16 ایکڑ زمین جعلسازی سے فروخت کرنے اور اس کی الاٹمنٹ کا ذمہ دار ایک ڈپٹی کمشنر اور دو اسسٹنٹ کمشنرز کو قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی زمینوں کی بندر بانٹ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا ہے۔ اینٹی کرپشن نے بڑے فراڈ کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔ کراچی کے علاقے گلزار ہجری اور شاہ مرید کی 16 ایکڑ زمین جعلسازی سے فروخت اور الاٹ کرنے والوں کا پتا لگا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر زاہد میمن، اسسٹنٹ کمشنر اسحاق گاد اور اسسٹنٹ کمشنر آغا سراج کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن ذمہ داروں کے خلاف چالان پیش کرنے کیلئے چیف سیکرٹری کی اجازت کی منتظر ہے۔ چیف سیکرٹری کی جانب سے اجازت ملتے ہی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔ جعلسازی سے الاٹ کی گئی 16 ایکڑ زمین کی مارکیٹ ویلیو 33 ارب روپے بتائی جاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 694805

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/694805/کراچی-کی-زمینوں-کے-سب-سے-بڑے-فراڈ-تحقیقات-مکمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org