QR CodeQR Code

آصف زرداری نے کراچی میں احتجاج کرنیوالے اساتذہ پر پولیس تشدد کا نوٹس لے لیا

4 Jan 2018 22:54

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر تعلیم کو ہدایات دیں کہ وہ اساتذہ کی نمائندہ تنظیموں کے رہنماؤں سے مل بیٹھ کر ان کے جائز مسائل کا حل نکالا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر مملکت و پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کراچی میں احتجاج کرنے والے اساتذہ پر پولیس تشدد کا نوٹس لیا ہے اور صوبائی وزیر داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ گرفتار تمام اساتذہ کو رہا کیا جائے۔ آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر تعلیم کو بھی ہدایات دیں کہ وہ اساتذہ کی نمائندہ تنظیموں کے رہنماؤں سے مل بیٹھ کر ان کے جائز مسائل کا حل نکالا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں، ہم تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کو اولیت دیتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 694810

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/694810/ا-صف-زرداری-نے-کراچی-میں-احتجاج-کرنیوالے-اساتذہ-پر-پولیس-تشدد-کا-نوٹس-لے-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org