0
Friday 5 Jan 2018 10:23

پاراچنار میں واپڈا حکام لوڈشیڈنگ پر مجبور، عوام کا جینا محال

پاراچنار میں واپڈا حکام لوڈشیڈنگ پر مجبور، عوام کا جینا محال
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کرم ایجنسی میں اضافی و غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق اضافی لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، صاحبان استطاعت جنریٹر اور یو پی ایس سے کام چلا رہے ہیں جبکہ غریب لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے حکومت سے لوڈ شیڈنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ علاقہ کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔ میڈیا کے ساتھ گفتگو میں علی محمد نامی ایک مقامی شخص کا کہنا تھا کہ پشاور اور کوہاٹ سے فراہم کیے جانے کے باوجود گرڈ سے بجلی کی ترسیل منقطع کی جا تی ہے جس کی وجہ سے علاقے میں واقع فیکٹریوں اور کارخانوں کو تالے پڑ گئے ہیں۔ دوسری جانب واپڈا حکام کا رابطہ کرنے پر کہنا تھا کہ اوور بلنگ اور کم وولٹیج کے باعث لوڈشیڈنگ کا یہی معمول جاری رکھنے پر وہ مجبور ہیں۔
خبر کا کوڈ : 694873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش