QR CodeQR Code

چارسدہ میں پہلی مرتبہ خواتین کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

5 Jan 2018 10:27

کھلی کچہری میں شریک خواتین نے اپنے اپنے مسائل حکام کے سامنے پیش کرتے ہوئے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر جبکہ چھٹی کے اوقات میں گرلز سکولز و کالجز سے باہر پولیس کی تعیناتی کا مطالبہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ چارسدہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کو درپیش مشکلات سے متعلق ایک کھلی کچہری منعقد کی گئی جس میں ضلع بھر سے خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ میونسپل کمیٹی کے دفتر میں لگائی گئی کھلی کچہی مں ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او سمیت تمام متعلقہ محکمہ جات کے افسران بھی مجود تھے۔ کھلی کچہری میں شریک خواتین نے اپنے اپنے مسائل حکام کے سامنے پیش کرتے ہوئے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر جبکہ چھٹی کے اوقات میں گرلز سکولز و کالجز سے باہر پولیس کی تعیناتی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ ظہور آفریدی نے تمام متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ گرلز سکول و کالجز کے باہر لوفر لفنگوں کو کھڑے ہونے سے باز رکھا جائے اور طالبات کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نے خواتین کو یقین دلایا کہ انہیں درپیش تمام مسائل کے حل کیلئے جلد اقدامات کیے جائیں گے جبکہ ایسی تقریبات کا آئندہ بھی انعقاد کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 694874

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/694874/چارسدہ-میں-پہلی-مرتبہ-خواتین-کیلئے-کھلی-کچہری-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org