QR CodeQR Code

تحریک استقلال کے سربراہ اصغر خان ایبٹ آباد میں انتقال کرگئے

5 Jan 2018 10:47

اصغر خان کے بیٹے علی اصغر خان کا کہنا ہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ نماز جمعہ کے بعد اسلام آباد ایئر فورس بیس میں ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین ہفتے کو آبائی قبرستان نواں شہر میں ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان ایئر فورس کے پہلے پاکستانی چیف، جنگ 1965ء کے ہیرو اور تحریک استقلال کے سربراہ اصغر خان ایبٹ آباد میں انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔ اصغر خان کے بیٹے علی اصغر خان کا کہنا ہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ نماز جمعہ کے بعد اسلام آباد ایئر فورس بیس میں ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین ہفتے کو آبائی قبرستان نواں شہر میں ہوگی۔ واضح رہے کہ مرحوم ایک عرصے سے سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیرعلاج تھے۔


خبر کا کوڈ: 694877

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/694877/تحریک-استقلال-کے-سربراہ-اصغر-خان-ایبٹ-ا-باد-میں-انتقال-کرگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org