0
Friday 5 Jan 2018 11:10

امریکا کی طرف سے تین پاکستانیوں اور ایک تنظیم پر پابندی عائد کر دی گئی

امریکا کی طرف سے تین پاکستانیوں اور ایک تنظیم پر پابندی عائد کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کیخلاف صدر ٹرمپ کی طرف سے ہرزہ سرائی کے بعد امریکا نے مزید تین پاکستانیوں اور ایک تنظیم پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حیات اللہ، علی محمد ابو تراب اور عنایت الرحمان اور جماعت الدعوۃ کی ویلفیئراینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان افراد اور تنظیم پر دہشت گردی اور دہشت گردوں کی معاونت کا الزام لگایا گیا ہے۔ امریکی بلیک لسٹ میں ان افراد اور تنظیم کو 5 نومبر 2017ء میں شامل کیا گیا۔ امریکی حکام کے مطابق حاجی حیات اللہ کا تعلق لشکر طیبہ، القاعدہ، طالبان و دیگر کالعدم تنظیموں سے ہے، عنایت الرحمان جماعت الدعوۃ القران و سنہ کا سینئر رہنما ہے، علی محمد ابو تراب پر لشکر طیبہ کے لیے ہزاروں ڈالر خلیجی ممالک سے جمع کر کے طالبان کی تربیت پر خرچ کرنے کا الزام ہے۔
خبر کا کوڈ : 694883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش