0
Friday 5 Jan 2018 13:19

ڈی آئی خان، آرمی میجر پر حملے میں ملوث دہشتگرد آپریشن میں ہلاک

ڈی آئی خان، آرمی میجر پر حملے میں ملوث دہشتگرد آپریشن میں ہلاک
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا دہشت گرد ظاہر شاہ ساتھی سمیت مارا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشت گرد ظاہر شاہ میجر اسحاق شہید پر حملے میں ملوث تھا۔ واضح رہے کہ میجر اسحاق ڈیرہ اسماعیل خان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے تصادم میں شہید ہوئے تھے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ فوج نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کی موسیٰ زئی سڑک پر پولیس کے ساتھ مل کر علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ معلومات پر آپریشن کیا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ انتہائی مطلوب دہشت گرد ظاہر شاہ بھی وہاں موجود ہے۔ آپریشن کے دوران ظاہر شاہ کے گھر کے باہر دہشت گردوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی اور دستی بم سے بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں میجر اسحاق شہید ہوگئے تھے جبکہ دہشت گرد فائرنگ کے بعد وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ظاہر شاہ اور اس کے ساتھی کو کلاچی میں ہی خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔ ظاہر شاہ سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں سمیت متعدد کیسز میں مطلوب تھا۔ سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا جو علاقے میں دہشت گردی کی بڑی واردات کیلئے بارودی سرنگیں بچھانے کے مشن پر تھے۔ سکیورٹی فورسز حملہ آوروں کی تلاش میں تھیں جنہیں خفیہ اطلاع کے بنیاد پر کامیابی ملی۔
خبر کا کوڈ : 694905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش