0
Friday 5 Jan 2018 13:42

ماضی کے غلط فیصلوں کا نتیجہ آج ہمیں ٹرمپ کے بیانات کی صورت میں مل رہا ہے، عاطف خان

ماضی کے غلط فیصلوں کا نتیجہ آج ہمیں ٹرمپ کے بیانات کی صورت میں مل رہا ہے، عاطف خان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے یونین کونسل کوٹ دولت زئی مردان میں 3 کروڑ 66 لاکھ روپے کی لاگت سے بننے والے سپورٹس اسٹیڈیم کا افتتاح کیا۔ اس سلسلے میں کوٹ دولت زئی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ایم این اے مجاہد خان، بلدیاتی نمائندگان اور سیاسی کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے نوجوان نسل کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں جس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، گذشتہ 70 سال میں ہم نے پہلی بار صوبے کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کی سہولیات فراہم کیں۔ عاطف خان نے مزید کہا کہ ماضی کے غلط فیصلوں کا نتیجہ آج ہمیں ٹرمپ کے بیانات کی صورت میں مل رہا ہے، ہم ڈونلڈ ٹرمپ کے اس احمقانہ بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور آج چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے موقف کی تائید بھی ہوتی ہے کہ ہمیں پرائی جنگ اپنی سر نہیں لینی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 694915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش