QR CodeQR Code

امریکا نے پاکستان سے سکیورٹی تعاون معطل کرنے کا اعلان کردیا

5 Jan 2018 13:52

واشنگٹن میں بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان امریکی دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے تاہم پاکستان کو حقانی نیٹ ورک اور دیگر افغان طالبان گروپس کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنا ہوگی، پاکستان کو مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا نے پاکستان سے سکیورٹی تعاون معطل کرنے کا اعلان کر دیا اور فوجی ساز و سامان بھی روک دیا ہے۔ ترجمان امریکی دفتر خارجہ نے واشنگٹن میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے تاہم پاکستان کو حقانی نیٹ ورک اور دیگر افغان طالبان گروپس کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنا ہوگی۔ ہیدر نورٹ کا کہنا تھا کہ چند ماہ پہلے فوجی امداد روکی تھی تاہم اب سیکیورٹی معاونت بھی معطل کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کی قربانیوں کا بھی اعتراف کیا۔ ہیدر نورٹ کا کہنا تھا کہ خطے میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے زیادہ کسی اور نے نقصان نہیں اٹھایا تاہم پاکستان کو مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 694923

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/694923/امریکا-نے-پاکستان-سے-سکیورٹی-تعاون-معطل-کرنے-کا-اعلان-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org