QR CodeQR Code

بنوں، تعویذ کرنے سے انکار پر مقامی پیش امام قتل

5 Jan 2018 18:21

مقتول مولوی شیرولی کے عزیزوں کے مطابق وقوعہ آج صبح منڈان فیصلی کلے میں پیش آیا جہاں تعویذ سے انکار پر ایک نوجوان نے طیش میں آکر مولوی شیرولی پر فائر کھول دیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تعویذ کرنے سے انکار پر مقامی پیش امام کو ایک نوجوان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتول مولوی شیرولی کے عزیزوں کے مطابق وقوعہ آج صبح منڈان فیصلی کلے میں پیش آیا جہاں تعویذ سے انکار پر ایک نوجوان نے طیش میں آکر مولوی شیرولی پر فائر کھول دیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق پیش امام کو زخمی حالت میں ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم بروقت علاج نہ ہونے پر وہ دم توڑ گئے۔ بعدازاں مقتول کے ورثاء نے نعش سڑک پر رکھ کر ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی سڑک بھی کچھ دیر کیلئے بند کردی۔ مظاہرین نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ ان کا اصرار تھا کہ ہسپتال میں بروقت علاج نہ ہونے پر مولوی شیرولی جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے حکومت سے قاتل کی فوری گرفتاری کے ساتھ ساتھ ہسپتال کی انتظامیہ اور غفلت کے مرتکب عملے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 694975

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/694975/بنوں-تعویذ-کرنے-سے-انکار-پر-مقامی-پیش-امام-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org