QR CodeQR Code

پاک امریکا انسداد دہشتگردی تعاون کا فائدہ سب سے زیادہ امریکا اور عالمی برادری کو ہوا، دفتر خارجہ

5 Jan 2018 19:17

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف زیادہ تر رقم اپنے وسائل سے خرچ کی اور گزشتہ 15 سال میں پاکستان کے 120 ارب ڈالر خرچ ہوئے، آئندہ بھی خطے میں امن اور اپنے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑی ہے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف زیادہ تر رقم اپنے وسائل سے خرچ کی اور گزشتہ 15 سال میں پاکستان کے 120 ارب ڈالر خرچ ہوئے، آئندہ بھی خطے میں امن اور اپنے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاک امریکی اتحاد درحقیقت امریکی قومی سلامتی کے مقاصد پورے کرتا ہے، پاک امریکا انسداد دہشت گردی تعاون کا فائدہ سب سے زیادہ امریکا اور عالمی برادری کو ہوا، سیکورٹی معاملات پر امریکا کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اس معاملے پر امریکی انتظامیہ کے جواب اور تفصیلات کا انتظار ہے۔


خبر کا کوڈ: 694984

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/694984/پاک-امریکا-انسداد-دہشتگردی-تعاون-کا-فائدہ-سب-سے-زیادہ-اور-عالمی-برادری-کو-ہوا-دفتر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org