QR CodeQR Code

اسپیشل کمبیٹ یونٹ کی خدمات کے پی پولیس کے حوالے کردی گئیں

5 Jan 2018 19:41

سی سی پی او پشاور طاہر خان کیمطابق 45 اہلکاروں پر مشتمل یونٹ کو شدت پسندوں کیخلاف کارروائیوں کیلئے پاک فوج نے خصوصی طور پر تربیت دی ہے جبکہ اسکے علاوہ پاک نیوی کے بھی یہ اہلکار تربیت یافتہ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شدت پسندی کے خلاف خصوصی طور پر تیار کئے گئے اسپیشل کمبیٹ یونٹ کی خدمات باقاعدہ طور پر خیبر پختونخوا پولیس کے حوالے کردی گئیں۔ سی سی پی او پشاور طاہر خان کے مطابق 45 اہلکاروں پر مشتمل یونٹ کو شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کیلئے پاک فوج نے خصوصی طور پر تربیت دی ہے جبکہ اس کے علاوہ پاک نیوی کے بھی یہ اہلکار تربیت یافتہ ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسپیشل کمبیٹ یونٹ کو ملک کے مختلف حصوں میں ٹریننگ دی گئی جبکہ اسے بھاری اسلحہ کے استعمال اور دیگر حربی مہارتوں سے بھی آراستہ کی گیا ہے۔ یاد رہے کہ اپنی نوعیت کے اس پہلی فورس کو جدید آلات بھی دیئے گئے ہیں جبکہ اس کی بنیاد وزیراعلٰی پرویز خٹک اور آئی جی خیبر پختونخوا (ر) ناصر خان درانی نے 2014ء میں رکھی تھی۔


خبر کا کوڈ: 694989

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/694989/اسپیشل-کمبیٹ-یونٹ-کی-خدمات-کے-پی-پولیس-حوالے-کردی-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org