0
Friday 5 Jan 2018 20:12

کراچی، درجہ حرارت چند ڈگری بڑھنے سے سردی میں کمی کا امکان

کراچی، درجہ حرارت چند ڈگری بڑھنے سے سردی میں کمی کا امکان
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ہواؤں کا رخ پھر تبدیل ہوگیا، جبکہ شمال مشرقی ہوائیں منقطع ہونے سے درجہ حرارت چند ڈگری بڑھنے سے سردی میں کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو سمندر کی سمت سے چلنے والی جنوب مغربی ہوائیں اچانک چل پڑیں، جس کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی،سمندری ہوائیں بحال ہونے کی وجہ سے شمال مشرقی سمت سے چلنے والی میدانی ہوائیں ماند پڑ گئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے اور نمی کے تناسب میں تیز ی ہوتے رد و بدل کی وجہ سے موسم اگلے دو روز تک معتدل رہنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت میں کئی ڈگری اضافے کی وجہ سے سردی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، تاہم گزشہ روز ہوا میں نمی کا تناسب غیر معمولی طور پر 75 فیصد تک بڑھ گیا، جس کی وجہ سے دھند پیدا ہوئی اور حد نگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہو کر 3 کلومیٹر رہ گئی تھی۔ محکمہ موسمیات کے ریجنل ڈائریکٹر شاہد عباس کے مطابق 7 جنوری سے سرد ہواؤں کا ایک سلسلہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع سے شہر قائد کا رخ کرے گا، جس کے باعث درجہ حرارت پھر سے گر جائے گا اور سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 695002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش