QR CodeQR Code

شریف برادران کے دن گنے جا چکے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

5 Jan 2018 21:04

پی پی پی لاہور ڈویژن کے صدر اور سابق رکنِ پنجاب اسمبلی شاہجہان احمد بھٹی کے خلاف پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث افسران کیخلاف فوری ایکشن لیا جائے، ورنہ پیپلز پارٹی کے جیالے اگر سڑکوں پر آئے، تو شریفوں کے ریت کے محلات زمین بوس ہو جائنگے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی لاہور ڈویژن کے صدر اور سابق رکنِ پنجاب اسمبلی شاہجہان احمد بھٹی کے خلاف پولیس گردی کی شدید مذمت کی ہے، جن کے ننکانہ صاحب میں واقعہ گھر پر پولیس نے چڑھائی کرکے چادر و چار دیواری کا تقدس پائمال اور اہلخانہ کو ہراساں کیا۔ اپنے مذتمی بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے اور پی پی پی رہنماؤں کے گھروں پر غیر قانونی چھاپوں سے عیاں ہے کہ پنجاب حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہجہان بھٹی کے گھر پر وارنٹ کے بغیر چھاپے پنجاب میں پارٹی رہنماؤں و کارکنان کو دھمکی کے مترادف ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے شریف برادران کو متنبہ کیا کہ وہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے باز آ جائیں، کیونکہ ان کے دن گنے جا چکے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث افسران کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے، ورنہ پیپلز پارٹی کے جیالے اگر سڑکوں پر آئے، تو شریفوں کے ریت کے محلات زمین بوس ہو جائنگے۔


خبر کا کوڈ: 695014

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/695014/شریف-برادران-کے-دن-گنے-جا-چکے-ہیں-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org