0
Saturday 6 Jan 2018 06:55

امریکی امداد خطے میں امریکی مفادات و مقاصد کے حصول کیلئے استعمال کی جا رہی تھی، فاروق ستار

امریکی امداد خطے میں امریکی مفادات و مقاصد کے حصول کیلئے استعمال کی جا رہی تھی، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم امریکی امداد کی محتاج نہیں اور پاکستانی قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ خطے میں دفاعی توازن خراب ہوا تو اس کی ذمہ دار ٹرمپ انتظامیہ ہوگی، کیونکہ امن ہماری کمزوری نہیں، بلکہ یہ ہماری طاقت ہے اور پاکستانی قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ ہم اپنے دفاع، خودمختاری اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، بلکہ ہم ہر قسم کی مہم جوئی کا جواب دیں گے، ٹرمپ انتظامیہ محاذ آرائی بڑھانے کے بجائے گفت و شنید کا راستہ اختیار کرے، پاکستان کی پوری سیاسی اور عسکری قیادت متحد ہے۔ سربراہ ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم امریکی امداد کی محتاج نہیں، ویسے بھی امریکی امداد خطے میں امریکی مفادات و مقاصد کے حصول کیلئے استعمال کی جا رہی تھی۔
خبر کا کوڈ : 695102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش