QR CodeQR Code

ڈیڈ لائن اور ریڈ لائنز مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے راستے کی رکاوٹ ہیں، اعزاز چوہدری

6 Jan 2018 08:55

پاکستانی سفیر کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں بھی دہشت گردوں کے خلاف اس طرح کی کارروائی کی ضرورت ہے، تاہم افغانستان میں داعش جیسے گروپوں کے خلاف عالمی تعاون ناگزیر ہے، پاکستان نے 15 سال میں دہشت گردی کیخلاف 120 ارب ڈالر خرچ کیے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ ڈیڈ لائن اور ریڈ لائنز مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے راستے کی رکاوٹ ہیں جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے سلامتی کی صورتحال بہتر ہوئی۔ ایک اعلامیہ میں اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بھی دہشت گردوں کے خلاف اس طرح کی کارروائی کی ضرورت ہے، تاہم افغانستان میں داعش جیسے گروپوں کے خلاف عالمی تعاون ناگزیر ہے۔ اعزاز چودھری نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑی، پاکستان نے 15 سال میں دہشت گردی کیخلاف 120 ارب ڈالر خرچ کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان امریکا تعاون امریکا کے مفاد میں ہے، پاکستان نے القاعدہ کے خلاف جنگ میں مدد دی، جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے سلامتی کی صورتحال بہتر ہوئی اور دیرپا امن کے لیے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 695109

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/695109/ڈیڈ-لائن-اور-ریڈ-لائنز-مشترکہ-خطرے-سے-نمٹنے-کے-راستے-کی-رکاوٹ-ہیں-اعزاز-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org