0
Saturday 6 Jan 2018 12:33

مولانا فضل الرحمٰن اور سراج الحق ایم ایم اے کی بحالی کے نام پر قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں، مولانا یوسف شاہ

مولانا فضل الرحمٰن اور سراج الحق ایم ایم اے کی بحالی کے نام پر قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں، مولانا یوسف شاہ
اسلام ٹائمز۔ جمیعت علماء اسلام (س) کے صوبائی امیر مولانا یوسف شاہ کا کہنا ہے کہ فاٹا انضمام کی مخالفت کرنے والے امریکی ایجنٹس ہیں۔ پشاور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران مولانا یوسف شاہ کا کہنا تھا کہ ایف سی آر ایک کالا قانون ہے جس کا وہ خاتمہ چاہتے ہیں، جبکہ انضمام کی مخالفت کرنے والے ایک ہفتہ میں اپنے موقف سے پیچھے ہٹ جائیں گے کیونکہ آئین میں فاٹا اصلاحات کے حوالے سے ریفرنڈم کی کوئی گنجائش نہیں۔ جے یو آئی (س) کے صوبائی امیر کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن اور سراج الحق متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے نام پر قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں، کیونکہ یہ بحالی اسلام کیلئے نہیں آئندہ عام انتخابات کیلئے ہے۔ مولانا یوسف شاہ کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں اس امر پر متفق ہیں جس کے بعد اس میں مزید تاخیر قبائلی عوام کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کو فی الفور صوبے میں ضم کیا جائے۔ مولانا یوسف شاہ کے مطابق جماعت اسلامی نے فاٹا انضمام کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے اس لئے ہم کہتے ہیں کہ آپ پہلے اس حوالے سے آپس میں اتفاق رائے پیدا کر لیں کیونکہ نواز شریف کے خلاف کیسز جاری ہیں جبکہ مرکز میں مولانا فضل الرحمٰن ان کے اتحادی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 695193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش