0
Saturday 6 Jan 2018 12:45

مقبوضہ کشمیر، دھماکے میں 4 بھارتی اہلکار ہلاک

مقبوضہ کشمیر، دھماکے میں 4 بھارتی اہلکار ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بارہ مولا کے علاقے سوپور میں نصب شدہ دھماکے میں 4 بھارتی پولیس اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع بارہ مولا کے شہر سوپور کے علاقے گول مارکیٹ میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب شہر میں حریت رہنماؤں کی گرفتاری اور نظر بندی کے خلاف ہڑتال کی جا رہی تھی۔ دھماکے میں 4 بھارتی فوجی ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ بھارتی پولیس حکام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع سوپور کی گول مارکیٹ میں ہونے والا دھماکا نصب شدہ تھا جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا۔ حکام کے مطابق حریت رہنماؤں کی کال پر گول مارکیٹ آج مکمل طور پر بند تھی اور وہاں مظاہرہ کیا جانا تھا، احتجاجی ریلیوں اور مظاہرین کو روکنے کے لئے پولیس اور نیم فوجی دستوں کی بھاری نفری تعینات تھی۔ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ جموں وکشمیر محبوبہ مفتی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاک اہلکاروں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 695202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش