QR CodeQR Code

اسلامی تحریک جی بی کے رہنماء نے آئینی حیثیت کے تعین کیلئے لانگ مارچ کا اعلان کر دیا

6 Jan 2018 16:10

اسلامی تحریک کے نزدیک جی بی کے عوام کی ستر سالہ محرومیوں کا ازالہ اسی صورت میں ہوسکتا ہے کہ اگر خطے کو پاکستان کا آئینی صوبے کا درجہ دیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق اسلامی تحریک جی بی کے رہنماء علامہ شیخ مرزا علی نے جی بی کی آئینی اصلاحاتی کمیٹی کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین کیلئے لانگ مارچ کیا جائے گا۔ علامہ شیخ مرزا علی صوبائی جنرل سیکرٹری اسلامی تحریک پاکستان جی بی نے کہا کہ خطے کے عوام حکمرانوں سے مایوس ہوچکے ہیں۔ آئینی اصلاحاتی کمیٹی نے جی بی کے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ ستر سالہ الحاق کے باوجود بھی ریاست گلگت بلتستان کے حساس مسئلہ پر سنجیدہ نہیں اور ریاست کو اس حوالے سے سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو جی بی کے آئینی حقوق کے سلسلے میں مثبت جواب دینا ہوگا۔ واضح رہے کہ اسلامی تحریک جی بی کا مطالبہ گلگت بلتستان پانچواں صوبہ ہے۔ اسلامی تحریک کے نزدیک جی بی کے عوام کی ستر سالہ محرومیوں کا ازالہ اسی صورت میں ہوسکتا ہے کہ اگر خطے کو پاکستان کا آئینی صوبے کا درجہ دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 695263

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/695263/اسلامی-تحریک-جی-بی-کے-رہنماء-نے-ا-ئینی-حیثیت-تعین-کیلئے-لانگ-مارچ-کا-اعلان-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org