0
Saturday 6 Jan 2018 18:05

سی پیک بجلی گھروں کی اسٹاک مارکیٹ میں لسٹنگ کا فیصلہ

سی پیک بجلی گھروں کی اسٹاک مارکیٹ میں لسٹنگ کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے تحت بننے والے بجلی گھروں کی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں لسٹنگ کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ای کے ذرائع کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے اس سلسلے میں پی ایس ای کے اعلیٰ افسروں سے متعدد ملاقاتیں کی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر مملکت نے ان ملاقاتوں میں کہا ہے کہ سی پیک کے تحت تعمیر ہونے والے بجلی گھروں کی پی ایس ای میں لسٹنگ ہونی چاہئے، خطیر مالیت کے سی پیک بجلی گھروں کے فوائد سے عام سرمایہ کاروں کو مستفید کرنا چاہیئے۔ لسٹنگ سے حصص کی خرید و فروخت کے تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا۔ بروکرز کا کہنا ہے کہ حکومت انفرا اسٹرکچر بانڈز کے اجراء سے کیپٹل مارکیٹ سے خطیر سرمایہ حاصل کر سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 695285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش