0
Saturday 6 Jan 2018 18:19

سنی تحریک کی تحفظ ختم نبوت و بیت المقدس ٹرین مارچ کا ملتان میں شاندار استقبال

سنی تحریک کی تحفظ ختم نبوت و بیت المقدس ٹرین مارچ کا ملتان میں شاندار استقبال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام راولپنڈی سے کراچی جانے والے تحفظ ختم نبوت وبیت المقدس ٹرین مارچ کا ملتان ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر ضلعی صدر ارشد قادری، عامر قادری، راؤ محمد عارف رضوی و دیگر علماء ومشائخ کی قیادت میں شاندار استقبال کیا گیا، مارچ کی قیادت سربراہ سنی تحریک محمدثروت اعجاز قادری، مرکزی رہنما محمدشادب رضا نقشبندی، صوبائی صدر کے پی کے محمد انعام اللہ خان قادری، سید عثمان حیدر شاہ نقوی و دیگر عہدیدار اور علماء ومشائخ شریک تھے۔ ملتان ریلوے اسٹیشن پر استقبال کے لئے آنے والے کارکنان و عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر ثروت اعجازقادری نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت سے غداری حکمرانوں کا دھڑن تختہ کر دے گی، امریکی سامراجیت کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونے کا وقت آ گیا ہے، حکومت کو امریکی صدر کے پاکستان پر الزامات کا منہ توڑ جواب دینا چاہئے، امریکہ نواز پالیسیاں ختم نہ کی گئیں تو قوم سخت رد عمل کا اظہار کریگی، دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کو 100 ارب ڈالر سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا، 70ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کی جانیں گئیں۔

اُنہوں نے کہا کہ امداد کے نام پر بھیک کے کشکول کی وجہ سے پاکستانی قوم کی رسوائی ہوئی، خود انحصاری، اپنے وسائل پر اعتماد، پاکستان کو کرپشن کی دلدل سے نکالنا اور پاکستان کے جمہوری اداروں کو مستحکم کرنا ہی ہمارے مسائل کا حل ہے، امریکہ کو شام، عراق اور کرد مسئلے پر ناکامی کا سامنا ہے، القدس میں امریکی سفارتخانے کے قیام پر امریکہ کو اقوام متحدہ اور جنرل اسمبلی میں تاریخ کی بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ راجہ ظفر الحق رپورٹ تیار ہونے کے باوجود شائع نہ کرنا حکومتی بدیانتی ہے، ایسا لگتا ہے کہ ختم نبوت قانون کے خلاف سازش میں ن لیگ کی مرکزی قیادت خود شریک تھی، یہی وجہ ہے کہ مجرموں کی مسلسل پشت پنائی کی جا رہی ہے، ختم نبوت سے متعلق ترمیم کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک نہ پہنچایا گیا تو حکومت مخالف بڑی تحریک کا اعلان کریں گے، اس حوالے سے ہم پیر آف سیال شریف کے تمام مطالبات کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور 9 جنوری کو لاہور میں ہونیوالے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 695286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش