0
Saturday 6 Jan 2018 19:25

اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے فلاحی تنظیموں پر پابندیاں شرمناک ہیں، امیر حمزہ

اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے فلاحی تنظیموں پر پابندیاں شرمناک ہیں، امیر حمزہ
اسلام ٹائمز۔ امریکہ بہادری سے شکست کو قبول کرے، پاکستان الحمداللہ مضبوط ہے، پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وزیر دفاع کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اپنی ناکامیوں اور نااہلی پر پردہ ڈالنے کے لئے فلاحی تنظیموں پر پابندیاں عائد کرنا شرم ناک ہے، ان خیالات کا اظہار جماعت الدعو کے مرکزی رہنما امیر حمزہ نے کہروڑپکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کے حوالے سے قوم کو تیار ہونا پڑے گا، چاہتے اور نا چاہتے ہوئے بھی فوج اور سیاست دان بیت المقدس کے حوالے سے ایک پیج پر ہیں، ختم نبوت کے معاملے میں اصل ذمہ دار نواز شریف ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث تمام افراد کو بلاتفریق قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ فلاح انسانیت فانڈیشن پر پابندی کے خلاف عدالتی جنگ لڑیں گے، اس موقع پر عابد منگلا ضلعی سیکرٹری اطلاعات، ابو احمد مسول جماعت الدعو کہروڑپکا، عبدالرحمن میڈیا کوآرڈینٹر و دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 695298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش