0
Saturday 6 Jan 2018 20:23

ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت و اسلامی بلاک بنایا، عبدالحکیم بلوچ

ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت و اسلامی بلاک بنایا، عبدالحکیم بلوچ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 90 ویں سالگرہ کی تقریب پیپلز ورکرز یونین پاکستان اسٹیل کی جانب سے اسٹیل ٹاون میں منعقد کی گئی، جس میں پیپلز پارٹی کے ایم این اے عبدالحکیم بلوچ، صوبائی مشیر کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ، ایم پی اے ساجد جوکھیو، پیپلز لیبر بیورو کے رہنما حبیب جنیدی، پیپلز یونین کے چیئرمین شمشاد قریشی کے علاوہ منتخب بلدیاتی نمائندگان، پیپلز پارٹی کے کارکنان اور اسٹیل مل کے ورکروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ایم این اے عبدالحکیم بلوچ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت و اسلامی بلاک بنایا، پاکستان کے غریب عوام کو اپنے حقوق لینے کا حوصلہ اور شعور دیا، عوام کی خاطر بھٹو اپنی جان کا نذرانہ دیکر تاریخ میں امر ہوگئے ہیں، ن لیگ حکومت نے قومی ادارے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا کر ملک اور محنت کشوں کے ساتھ دشمنی کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 695304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے