QR CodeQR Code

پاراچنار، ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ منائی گئی

6 Jan 2018 22:17

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کے رہنما مسلم حسین نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک کے ترقی کے لئے جو اقدامات اٹھائے ہیں، وہ قابل ستائش ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں ذوالفقارعلی بھٹو شہید کی سالگرہ منائی گئی اور برسی کا کیک کاٹا گیا۔ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما مرحوم مرزا جہادی کے گھر پر تقریب کا اہتمام کیاگیا، جس میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور رہنماؤں نے شرکت کی۔ پروگرام میں انکے برسی کا کیک کاٹا گیا۔ انکے مغفرت کے لئے دعا کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کے رہنما مسلم حسین نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک کے ترقی کے لئے جو اقدامات اٹھائے ہیں، وہ قابل ستائش ہیں۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی واحد عوامی جماعت ہے جو فاٹا سمیت ملک بھر کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے موثر اقدامات اٹھا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 695322

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/695322/پاراچنار-ذوالفقار-علی-بھٹو-شہید-کی-سالگرہ-منائی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org