0
Sunday 7 Jan 2018 14:25

احتساب سے پہلے الیکشن کرائے گئے تو سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا، جمشید دستی

احتساب سے پہلے الیکشن کرائے گئے تو سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا، جمشید دستی
اسلام ٹائمز۔ عوامی راج پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ ملک میں پہلے احتساب پھر انتخاب کرایا جائے، اگر احتساب سے پہلے الیکشن کرائے گئے تو سپریم کورٹ کا درواز ہ کھٹکھٹاؤں گا، ڈاکٹر طاہر القادری کے اتحاد کی ایک ہفتہ میں صورتحال واضح ہو جائے گی، اب دھرنے صرف اسلام آباد تک نہیں بلکہ ملک بھر میں ہوں گے، بلوچستان میں اس وقت جو صورتحال ہے ایسے محسوس ہوتا ہے کہ بلوچستان حکومت 15 فروری تک ختم ہو جائے گی، شوگر مافیا کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے غریب کاشتکار بدحال ہو چکے ہیں لیکن حکمرانوں کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے، ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے مزید کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نوٹس لیں سرائیکی صوبہ ہر حال میں بنے گا۔ نواز شریف کی سیاست دفن ہو چکی ہے جبکہ عمران خان صحیح اپوزیشن کا کر دار ادا نہیں کر رہے ہیں، بلکہ میں ہی حقیقی معنوں میں اپوزیشن کا کردار ادا کر رہا ہوں، جمشید دستی نے مزید کہا کہ سی پیک تاریخی منصوبہ ہے جو انشاءاللہ جلد مکمل ہوگا، معاشی خوشحالی آئے گی، امریکی و مودی ایک ہی سکے کے دو رُخ ہیں، جن کو پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ہے، حکمران ختم نبوت کے مجرم ہیں ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان سمیت سرائیکی خطہ کی عوام غیرت مند ہے، اب وقت آگیا ہے کہ سرائیکی خطہ کی عوامی موروثی سیاست دانوں سے چھٹکارہ حاصل کرے اور آنے والے الیکشن میں عام آدمی اسمبلیوں میں جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 695481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش