QR CodeQR Code

ملتان میں سکول کے بچوں کی امریکہ مخالف ریلی، اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی

7 Jan 2018 23:17

ریلی کے شرکاء سے مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے یروشلم کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کر کے مسلمانوں کے خلاف ایک نیا محاذ کھول دیا ہے، امریکی اقدام مشرقی وسطیٰ میں ایک نئی جنگ چھیڑنے کے مترادف ہے، امریکہ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے یہ خطہ پہلے ہی جنگ کی لپیٹ میں ہے اور اب عالمی دنیا بالخصوص مشرقی وسطیٰ کا خطہ مزید کسی جنگ متحمل نہیں ہو سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعة الدعوة کے تحت مختلف اسکولوں کے بچوں نے یروشلم کو اسرائیل کا دارلحکومت قرار دئیے جانے کے امریکی فیصلہ کے خلاف رشید آباد چوک پر ریلی نکالی، جس کے اختتام پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ شرکاء نے امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے اور امریکہ و اسرائیل سے بھرپور نفرت کا اظہار دیکھنے کو ملا۔ اس موقع پر طلباء نے ہاتھوں میں فلیکس اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ اور اسرائیل مخالف اور فلسطین کی حمایت میں نعرے درج تھے۔ مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ امریکہ نے یروشلم کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کر کے مسلمانوں کے خلاف ایک نیا محاذ کھول دیا ہے۔ امریکی ا قدام مشرق وسطیٰ میں ایک نئی جنگ چھیڑنے کے مترادف ہے۔ امریکہ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے یہ خطہ پہلے ہی جنگ کی لپیٹ میں ہے اور اب عالمی دنیا بالخصوص مشرقی وسطیٰ کا خطہ مزید کسی جنگ متحمل نہیں ہو سکتا۔ امریکہ کو مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھنا چائییے، کیونکہ کہ اس مقدس شہر میں مسلمانوں کا قبلہ اول ہے، ہر مسلمان کے دل میں قبلہ اول کا احترام اور مرتبہ حرمین شریفین سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اپنے اس فیصلے سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا میں امن نہیں چاہتا۔ اسرائیل اور امریکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت یروشلم خصوصا بیت المقدس پر قبضہ جمانے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر ہم سب مسلمانوں کو متحد ہوکر اس سازش کو ناکام بنانا چائیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یروشلم فلسطین کا حصہ ہے اس پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ ہے، جس کو ہم سب نے مل کر چھڑوانا ہے۔ فلسطینی اپنے آپ کو ہر گز اکیلا نہ سمجھیں بلکہ پاکستان کے طلبا اور نوجوان ان کیساتھ ہیں، امریکی اور اسرائیل کے جارحانہ عزائم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 695561

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/695561/ملتان-میں-سکول-کے-بچوں-کی-امریکہ-مخالف-ریلی-اسرائیل-خلاف-شدید-نعرے-بازی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org