0
Monday 8 Jan 2018 09:42

لاہور میں اچانک سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے

لاہور میں اچانک سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے
اسلام ٹائمز۔ کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور کیپٹن (ر) امین وینس نے شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیدیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ قومی فریضہ ہے اور یہ جنگ عوام کی مدد کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی، اللہ تعالیٰ نے ہمیں عوام کی جان و مال اور عزت کے تحفظ کیلئے مامور کیا ہے۔ لاہور پولیس شہر کا امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ سی سی پی او لاہور نے سارے شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیا تھا جس پر تمام ایس پی حضرات نے شہر کے مختلف گرجا گھروں، پارکوں اور اہم تنصیبات کا دورہ کرکے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اور فول پروف حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایات دیں۔ سی سی پی او نے اس موقع پر مزید کہا کہ تمام ڈویژنل ایس پیز اپنے علاقہ جات میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کروائیں، تمام حساس مقامات پر سنائپرز کو تعینات کیا جائے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول سے باخبر رہیں اور مشکوک چیز یا شخص کے بارے میں 15 یا 8330 پر اطلاع دیں۔ شہری اپنے گلی محلوں میں کسی بھی اجنبی شخص پر کڑی نظر رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 695609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش