QR CodeQR Code

خیبرپختونخوا میں عمران خان تبدیلی نہیں لا سکے، شادی ہی انکی تبدیلی ہے، ناصر شاہ

8 Jan 2018 16:00

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پہلے پیر مریدوں سے شادی کرتے تھے، اب مریدوں نے پیروں سے شادی کی، بس یہی تبدیلی آئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی شادی ہی ان کی تبدیلی ہے، جبکہ پہلے پیر مریدوں سے شادی کرتے تھے اور اب مریدوں نے پیروں سے شادی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے شادی کرلی ہے تو انہیں مبارکباد دیتے ہیں، شادی عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے، تاہم خیبرپختونخوا میں عمران خان کوئی تبدیلی تو لا نہیں سکے، شادی ہی ان کی تبدیلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے پیر مریدوں سے شادی کرتے تھے، اب مریدوں نے پیروں سے شادی کی، بس یہی تبدیلی آئی ہے۔ آئی جی سندھ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کی تبدیلی کیلئے وفاق کو 22 گریڈ کے تین نام بھیج دیئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 695701

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/695701/خیبرپختونخوا-میں-عمران-خان-تبدیلی-نہیں-لا-سکے-شادی-ہی-انکی-ہے-ناصر-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org