0
Tuesday 9 Jan 2018 16:05

24 روز سے لاپتہ شاہد پاشا ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پہنچ گئے

24 روز سے لاپتہ شاہد پاشا ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ شاہد پاشا 24 دن لاپتہ رہنے کے بعد گزشتہ رات 9 بجے کے قریب اچانک ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پہنچ گئے۔ شاہد پاشا کے پراسرار اغوا کے واقعے پر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے بھی شدید مذمت کی گئی تھی اور ان کی بازیابی کے لئے عدالت سے بھی رجوع کیا گیا تھا تاہم شاہد پاشا 24 دن لاپتہ رہنے کے بعد گزشتہ رات 9 بجے کے قریب اچانک ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پہنچ گئے، جس کے بعد انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان اور دیگر سے ملاقات کرکے اپنے لاپتہ ہونے سے متعلق آگاہ کیا، بعدازاں شاہد پاشا میڈیا سے بات چیت کئے بغیر اپنے گھر کی جانب روانہ ہوگئے جبکہ اس موقع پر ایم کیو ایم کے کسی اور رہنما نے بھی اس سلسلے میں بات چیت کرنے سے گریز کیا۔ واضح رہے کہ شاہد پاشا کو ڈرائیور سمیت 15 دسمبر کی شب نیشنل اسٹیڈیم کے قریب سے سادہ لباس میں ملبوس کچھ افراد اپنے ہمراہ اس وقت لے گئے جب وہ ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد سے اپنے گھر جا رہے تھے۔ بعدازاں شاہد پاشا کے ڈرائیور کو کچھ دور جانے کے بعد گاڑی سے اتار دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 695951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش