QR CodeQR Code

سرگودہا، سماجی مواصلات کے جدید ذرائع اور سیرت طیبہ کے عنوان سے قومی سیرت کانفرنس کا انعقاد

9 Jan 2018 19:57

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سوشل میڈیا نے انسان کو ایک دوسرے سے دور کر دیا ہے، اس کی وجہ سے جہاں آسانیاں پیدا ہوئی ہیں وہیں سماجی تعلقات کمزور ہوگئے ہیں، سوشل میڈیا کے جدید ذرائع کے غلط طریقہ استعمال سے زندگی اجیرن ہو جاتی ہے اور معاشرتی انتشار پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوجاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ اسلامی و عربی علوم کے زیر اہتمام سیرت النبیؐ کے تناظر میں قومی سیرت کانفرنس بعنوان سماجی مواصلات کے جدید ذرائع اور سیرت طیبہ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے کی، جبکہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز، معروف سکالر و دانشور پروفیسر ڈاکٹر سفیر اختر بطور مہمان مقرر شریک ہوئے، ڈین ڈاکٹر ناظرہ سلطانہ، ڈاکٹر نواز محسود، چیئرمین شعبہ اسلامی و عربی علوم ڈاکٹر فیروز الدین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا نے انسان کو ایک دوسرے سے دور کر دیا ہے، اس کی وجہ سے جہاں آسانیاں پیدا ہوئی ہیں وہیں سماجی تعلقات کمزور ہوگئے ہیں، سوشل میڈیا کے جدید ذرائع کے غلط طریقہ استعمال سے زندگی اجیرن ہو جاتی ہے اور معاشرتی انتشار پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نبی آخر الزماں حضرت محمد ؐکی زندگی کے تعامل اور اصولوں کو میزان بنا کر سوشل میڈیا استعمال کرنا چاہیے، سوشل میڈیا کو اخلاق نبوی ؐ کو مدنظر رکھتے ہوئے استعمال کریں گے تو معاشرے میں امن و سلامتی اور بہتری کو فروغ ملے گا۔


خبر کا کوڈ: 696013

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/696013/سرگودہا-سماجی-مواصلات-کے-جدید-ذرائع-اور-سیرت-طیبہ-عنوان-سے-قومی-کانفرنس-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org