QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کے سابق بانی رہنماء سلیم شہزاد نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

9 Jan 2018 21:43

پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے ٹویٹر پر عمران خان سے سلیم شہزاد کی ملاقات کرتے ہوئے کی تصویر شیئر کی اور ساتھ میں پیغام جاری کیا کہ تحریک انصاف سلیم شہزاد کو خوش آمدید کہتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سابق بانی رہنماء سلیم شہزاد نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے ٹویٹر پر عمران خان سے سلیم شہزاد کی ملاقات کرتے ہوئے کی تصویر شیئر کی اور ساتھ میں پیغام جاری کیا کہ تحریک انصاف سلیم شہزاد کو خوش آمدید کہتی ہے۔ فواد چوہدری کی جانب سے یہ پیغام جاری کرنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا اور پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ واضح رہے کہ سلیم شہزاد گزشتہ برس 6 فروری کو 25 سالہ طویل خودساختہ جلاوطنی ختم کرکے دبئی سے کراچی پہنچے پر ایئرپورٹ پر ہی گرفتار کرلیا گیا تھا، سلیم شہزاد کے خلاف مجموعی طور پر 23 مقدمات درج ہیں، بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا، جبکہ انہیں علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت بھی مل چکی ہے۔ وہ اس سے قبل اپنی پارٹی بنانے کا بھی اعلان کر چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 696050

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/696050/ایم-کیو-کے-سابق-بانی-رہنماء-سلیم-شہزاد-نے-تحریک-انصاف-میں-شمولیت-اختیار-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org