QR CodeQR Code

اسحاق ڈار نے ہجویری ٹرسٹ کے منجمد اکاونٹس فعال کرنے کی درخواست کردی

10 Jan 2018 12:35

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہجویری ٹرسٹ یتیموں کا ادارہ ہے، اس ٹرسٹ کے تحت چلنے والے یتیم خانے میں 93 یتیم بچے رہتے ہیں، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ ہجویری ٹرسٹ کا بینک اکاؤنٹ فعال کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے زیرنگرانی چلنے والے ہجویری ٹرسٹ کے منجمد اکاؤنٹ فعال کرنے کی درخواست دائر کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے احتساب عدالت میں اپنے وکیل کے ذریعے ہجویری ٹرسٹ کے منجمد اکاؤنٹ فعال کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ اسحاق ڈار کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہجویری ٹرسٹ یتیموں کا ادارہ ہے، اس ٹرسٹ کے تحت چلنے والے یتیم خانے میں 93 یتیم بچے رہتے ہیں، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ ہجویری ٹرسٹ کا بینک اکاؤنٹ فعال کیا جائے۔ عدالت نے اسحاق ڈار کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 696127

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/696127/اسحاق-ڈار-نے-ہجویری-ٹرسٹ-کے-منجمد-اکاونٹس-فعال-کرنے-کی-درخواست-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org