0
Wednesday 10 Jan 2018 14:28

چیئرمین نیب تیز ترین احتساب کی بات کرتے ہیں مگر عملاً کچھ کر کے دکھانے کو تیار نہیں، سراج الحق

چیئرمین نیب تیز ترین احتساب کی بات کرتے ہیں مگر عملاً کچھ کر کے دکھانے کو تیار نہیں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے منصورہ لاہور میں تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب تیز ترین احتساب کی بات کرتے ہیں مگر عملاً کچھ کر کے دکھانے کو تیار نہیں، عدالتوں کو سپیڈی ٹرائل کر کے مجرموں کو سزائیں سنانی چاہئیں تاکہ مطلع صاف ہو سکے، سابق وزیراعظم عدالتوں کو پارٹی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ عدلیہ پر جو تھوڑ ا بہت اعتماد باقی ہے، وہ بھی ختم ہو جائے۔ لاہور میں تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکمران کہتے ہیں کہ عوام کو انصاف نہیں مل رہا، تعلیمی اداروں میں تعلیم اور ہسپتالوں میں علاج نہیں، لیکن یہ ماننے کو تیار نہیں کہ غربت ،جہالت ، ناانصافی، بدامنی اور بے روزگاری کے اصل ذمہ داروہ خود ہیں، اگر حکمران رہنے والی پارٹیاں 40 سال حکمرانی کے باوجود ان مسائل کا رونا رو رہی ہیں تو پھر یہ اعتراف بھی کرنا ہوگا کہ اصل مجرم وہی ہیں، جماعت اسلامی کی جدوجہد ملک کو لٹیروں سے نجات دلا کر ایک اسلامی و خوشحال پاکستا ن بنانے کیلئے ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ اسے شہادت کا مرتبہ حاصل ہو جائے۔ منصورہ میں جاری مرکزی تربیت گاہ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جن لوگوں کے نام پاناما لیکس میں ہیں اور جنہوں نے قرضے لے کر ہڑپ کیے ہیں یا این آر او جیسے کالے قوانین سے فائدہ اٹھایا ہے، انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، صاف اور شفاف الیکشن کیلئے چوروں لٹیروں اور مافیا کا راستہ روکنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 696151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش