QR CodeQR Code

طاہرالقادری کا زینب کے قاتلوں کی گرفتاری تک قصور میں قیام کا فیصلہ، مجرم کا خاکہ جاری

10 Jan 2018 16:09

زینب کے والد عوامی تحریک کے ملازم ہیں اور بچی کی نماز جنازہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی اقتدا میں ادا کی گئی۔ انھوں نے جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ معصوم بچی کے قاتل کی گرفتاری تک قصور میں کریں گے اور متاثرہ خاندان کو انصاف دلائے بغیر نہیں جائیں گے۔ ڈاکٹر طاہری القادری کا کہنا تھا کہ قصور میں بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تاریخ دہرائی گئی ہے اور حکمران عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قصور میں 8 سالہ بچی کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے ملزم کا خاکہ جاری کر دیا ہے۔ معصوم زینب کے قتل کے بعد قصور کے لوگ سڑکوں پر آ گئے اور ڈی سی او آفس اور ڈی پی او آفس کا گھیراﺅ کیا جبکہ دوسری جانب سیاسی رہنماﺅں نے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کی اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے بھی واقعے کا ازخود نوٹس لیا ہے۔ بچی کے بے ہیمانہ قتل پر عوام اور رہنماﺅں کی جانب سے شدید احتجاج اور مذمت سامنے آنے کے بعد پولیس بھی حرکت میں آگئی ہے اور انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کی ہے جس میں ملزم بچی کو لے کر جا رہا ہے۔ پولیس نے شدید دباﺅ کے بعد ملزم کا خاکہ بھی جاری کر دیا ہے۔ دوسری جانب عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 7 سالہ زینب کے قاتل کی گرفتاری تک قصور میں قیام کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 7 سالہ زینب کے والد عوامی تحریک کے ملازم ہیں اور بچی کی نماز جنازہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی اقتدا میں ادا کی گئی۔ انھوں نے جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ معصوم بچی کے قاتل کی گرفتاری تک قصور میں کریں گے اور متاثرہ خاندان کو انصاف دلائے بغیر نہیں جائیں گے۔ ڈاکٹر طاہری القادری کا کہنا تھا کہ قصور میں بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تاریخ دہرائی گئی ہے اور حکمران عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 696161

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/696161/طاہرالقادری-کا-زینب-کے-قاتلوں-کی-گرفتاری-تک-قصور-میں-قیام-فیصلہ-مجرم-خاکہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org