0
Tuesday 3 May 2011 19:39

مسلم لیگ ق کے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کو قلمبدان سونپ دیئے گئے، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جا ری کر دیا

مسلم لیگ ق کے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کو قلمبدان سونپ دیئے گئے، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جا ری کر دیا
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء، وزرائے مملکت اور وزیراعظم کے مشیروں کے قلمدانوں کا اعلان کر دیا گیا جس کے بعد کابینہ کے ارکان کی تعداد پینتیس ہو گئی ہے۔ کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی (دفاعی پیداوار اور صنعت)، انور علی چیمہ (صحت)، فیصل صالح حیات (ہاؤسنگ اینڈ ورکس)، ریاض پیرزادہ (اقلیتی امور)، چوہدری وجاہت حسین (سمندر پار پاکستانی)، غوث بخش مہر (نجکاری) اور انجینئر امیر مقام (پیداوار) کے وفاقی وزیر ہوں گے۔ وزیر مملکت سردار بہادر خان کو دفاعی پیداوار، وزیر مملکت اکرم مسیح کو صحت، وزیر مملکت رضا حیات ہراج کو ہاوٴسنگ اینڈ ورکس، وزیر مملکت شیخ وقاص اکرم کو سمندر پار پاکستانی، وزیر مملکت رانا آصف توصیف کو نجکاری اور وزیر مملکت سردار شاہجہان یوسف کو پیداوار کی وزارتیں دی گئی ہیں جبکہ وزیر مملکت خواجہ شیراز محمود کو ابھی کوئی محکمہ نہیں ملا۔ بشارت راجہ کو وزیراعظم کا مشیر برائے صنعت اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کو مشیر برائے انسانی حقوق مقرر کیا گیا ہے۔ سید قاسم شاہ اور احمد یار ہراج کو بھی وزیراعظم کے معاونین خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر برائے نجکاری نوید قمر کو پانی و بجلی کا وزیر بنا دیا گیا ہے۔ کابینہ میں وفاقی وزراء کی تعداد بیس سے بڑھ کر ستائیس اور وزراء مملکت کی تعداد آٹھ ہو گئی۔ وزیراعظم کے مشیروں کی تعداد پانچ جبکہ معاونین خصوصی تین ہو گئے۔ 



خبر کا کوڈ : 69618
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش