0
Wednesday 10 Jan 2018 18:54

کراچی میں اے ٹی ایم میں اسکمنگ مشین لگاتے 2 چینی باشندے گرفتار

کراچی میں اے ٹی ایم میں اسکمنگ مشین لگاتے 2 چینی باشندے گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس نے اے ٹی ایم میں اسکمنگ مشین لگاتے ہوئے دو چینی باشندوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر کی مصروف زینب مارکیٹ میں واقع نجی بینک کے اے ٹی ایم میں چینی شہریوں کی مشکوک سرگرمیوں پر شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا۔ شہری نے پولیس کو بتایا کہ مذکورہ چینی باشندے کو پہلے بھی اسی اے ٹی ایم میں مشکوک سرگرمی کرتے دیکھا گیا تھا، مقامی تھانے آرٹلری پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست چینی باشندوں کو ایس پی صدر توقیر نعیم کے دفتر منتقل کردیا گیا۔ ایس ایس پی جاوید اکبر ریاض نے بتایا کہ گرفتار ملزمان اے ٹی ایم فراڈ کیس میں ملوث ہیں جو آج اسکمنگ مشینیں اتارنے آئے تھے، جنہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے ان کے پاس سے اسکمنگ مشینیں برآمد کرلی گئیں۔ واضح رہے کہ ایک ماہ قبل کراچی کے شاپنگ سینٹر میں چینی باشندے کو اے ٹی ایم میں اسکمنگ ڈیوائس نصب کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 696197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش