QR CodeQR Code

نیب کی بد عنوانی سے انکار مہم 2018ء میں بھی جاری رہے گی، جسٹس (ر) جاوید اقبال

10 Jan 2018 19:03

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس کی سیکشن 33 سی کے تحت بدعنوانی کیخلاف آگاہی اور تدارک کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، ملک بھر میں اس حوالے سے نیب کی مہم بھر پور انداز میں جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کی بد عنوانی سے انکار مہم 2018ء میں بھی جاری رہے گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس کی سیکشن 33 سی کے تحت بدعنوانی کیخلاف آگاہی اور تدارک کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، ملک بھر میں اس حوالے سے نیب کی مہم بھر پور انداز میں جاری ہے، نیب لوگوں کو بد عنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے مختلف سرکاری، غیر سرکاری اداروں، میڈیا، سول سوسائٹی اور معاشرے کے دیگر طبقوں کیساتھ کام کررہا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے لوگوں کو بد عنوانی کے برے اثرات سے آگاہی کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں، مختلف یونیورسٹیوں اور کالجز میں 45 ہزار سے زائد کردار سازی کی انجمنیں قائم کی گئی ہیں، بجلی اور گیس کے بلوں پر نیب کا بد عنوانی سے انکار پیغام درج کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب ملک میں بد عنوانی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 696203

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/696203/نیب-کی-بد-عنوانی-سے-انکار-مہم-2018ء-میں-بھی-جاری-رہے-گی-جسٹس-ر-جاوید-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org