0
Wednesday 10 Jan 2018 22:32

ہمارے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوا ہے چیف جسٹس نوٹس لیں، والدہ زینب

ہمارے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوا ہے چیف جسٹس نوٹس لیں، والدہ زینب
اسلام ٹائمز۔ مقتول زینب کے والد محمد امین اور والدہ نصرت بی بی نے کہا ہے کہ وہ اپنی بچی کو تب تک نہیں دفنائیں گے جب تک انہیں انصاف نہیں ملتا۔ چیف جسٹس واقعہ کا ازخود نوٹس لیں، جاتی امراء کی تحفظ کے لئئے دس ہزار لوگ ہیں اور عام عوام کیڑے مکوڑے ہیں۔ عمرہ سے واپسی پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں زینب کے والد کا کہنا تھا کہ ہم مکہ مدینہ میں تھے کہ افسوسناک خبر کا پتہ چلا جس کے بعد سے ہماری نیندیں اڑی ہوئی ہیں، کئی دن سے کھانا تک نہیں کھایا، والد کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے، ہم میں بات کرنے کا حوصلہ نہیں، جب اطلاع ملی تو بہت پریشان ہوئے، کھانا بھی نہ کھا سکے، انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں ملزمان کی شناخت بھی ہو گئی لیکن پولیس نے کوئی تعاون کیا اور نہ ہی کوئی کارروائی کر رہی ہے۔

والد نے سوال اٹھایا کہ مصروف ترین بازار سے بچی کیسے اغواء ہو گئی، قصور میں پچھلے دو سال سے خوف زدہ ہیں، گمشدگی کے بعد رشتے داروں نے میری بچی کو ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی۔ زینیب کی والدہ نصرت بی بی کا کہنا تھا کہ میرے پاس کوئی الفاظ موجود نہیں کیا بات کروں، مجھے انصاف چاہیے، چیف جسٹس ازخود نوٹس لیں۔
خبر کا کوڈ : 696272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش