0
Wednesday 10 Jan 2018 22:37

مریم نواز ٹوٹ پھوٹ کی شکار پارٹی کو یکجا کرنے کیلئے جلد سندھ کا دورہ کرینگی

مریم نواز ٹوٹ پھوٹ کی شکار پارٹی کو یکجا کرنے کیلئے جلد سندھ کا دورہ کرینگی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنماء مریم نواز شریف سندھ میں ٹوٹ پھوٹ کی شکار پارٹی کو یکجا کرنے کیلئے جلد میں صوبے کا دورہ کریں گی، مریم نواز کو دورے کی دعوت سابق وزیراعلیٰ سندھ غوث علی شاہ نے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار مسلم لیگ (ن) کو یکجا کرنے کا خیال پارٹی قیادت کو آگیا ہے اور مریم نواز ناراض پارٹی رہنماؤں کو منانے کیلئے جلد سندھ کا دورہ کریں گی۔ مریم نواز نے (ن) لیگ کے سابق اور ناراض رہنماء غوث علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے مریم نواز کو خیرپور آنے کی دعوت دی۔ وہ آئندہ چند دنوں میں خیرپور سے دورہ سندھ کا آغاز کریں گی اور غوث علی شاہ سے ملاقات کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 696273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش