QR CodeQR Code

اپنے دور میں بھنگ پی کر سونے والوں نے جی بی کو لاشوں کے سواء کچھ نہیں دیا، کمال حسین

11 Jan 2018 01:03

اپنے ایک بیان میں پی ایم ایل این کے میڈیا انچارج نے کہا ہے کہ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن کے ترقیاتی ویژن سے سیاسی مخالفین حواس باختہ ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون یوتھ ونگ گلگت بلتستان کے میڈیا انچارج کمال حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری خکومت عوامی رائے کا احترام کرتی ہے، ٹیکس کا ایشو عوامی تھا، جس کو عوامی حکومت نے ختم کر دیا۔ ٹیکس کا نفاذ پپلز پارٹی کے دورے حکومت میں ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں ایک روپیہ کا کام نہیں کرسکے۔ اپنے دور حکومت میں بھنگ پی کر سونے والے آج ہماری حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں لاشوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ آج حکومت کے خلاف وہ لوگ باتیں کر رہے ہیں جو اپنے دور اقتدار میں کرپشن کے بادشاہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن کے ترقیاتی ویژن سے سیاسی مخالفین حواس باختہ ہوگئے ہیں۔ مخالفین جی بی کی ترقی اور خوشحالی دیکھ کے پریشان ہیں۔ چند سیاسی یتیم اخباروں میں زندہ رہنے کے لیے پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 696287

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/696287/اپنے-دور-میں-بھنگ-پی-کر-سونے-والوں-نے-جی-بی-کو-لاشوں-کے-سواء-کچھ-نہیں-دیا-کمال-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org