QR CodeQR Code

سانحہ قصور، ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں گے، رانا ثناء اللہ

11 Jan 2018 09:06

وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ جس طرح بچی ملزم کے ساتھ جارہی تھی لگتا ہے ملزم بچی کے خاندان یا محلے کا ہے۔ اس موقع پر رانا ثنا نے کہا کہ لوگوں کو اپنے جذبات کے اظہار کرنے کا حق ہے مگر توڑ پھوڑ کا نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ قصور میں بچی کیساتھ کی جانیوالی زیادتی کے ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملزم کا گرفتار ہونا مشکل نہیں، چند گھنٹوں کی بات ہے ہم اسے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کو پکڑنا ہماری ذمے داری ہے، نہ پکڑا تو آپ ہمیں قصور وار ٹھہرا سکتے ہیں۔ وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ جس طرح بچی ملزم کے ساتھ جا رہی تھی لگتا ہے ملزم بچی کے خاندان یا محلے کا ہے۔ اس موقع پر رانا ثنا نے کہا کہ لوگوں کو اپنے جذبات کے اظہار کرنے کا حق ہے مگر توڑ پھوڑ کا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قصور میں مظاہرے پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کرائی جائے گی جبکہ پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ مظاہرین پر طاقت کا استعمال کم سے کم کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 696299

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/696299/سانحہ-قصور-ملزم-کو-چند-گھنٹوں-میں-گرفتار-کر-کے-کیفر-کردار-تک-پہنچائیں-گے-رانا-ثناء-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org