QR CodeQR Code

مظفرآباد شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے ایڈمنسٹریٹر متحرک

11 Jan 2018 12:23

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں صفائی و ستھرائی کو 100فیصد یقینی بنایا جائے گا، مدینہ مارکیٹ رنگ روڈ کی تعمیر، شاہ سلطان پل کی تعمیر سمیت مظفرآباد کے لئے وزیراعظم کے اعلان کردہ منصوبے شروع کرنے کیلئے فیصلے کئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعظم رسول کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی، اے ڈی بی اشفاق گیلانی، سابق چیئرمین ملک ایاز، چیف آفیسر مقصود کاظمی اور دیگر ضلعی انتظامیہ، اداروں کے اعلی افسروں نے شرکت کی جبکہ وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں صفائی و ستھرائی کو 100فیصد یقینی بنایا جائے گا، مدینہ مارکیٹ رنگ روڈ کی تعمیر، شاہ سلطان پل کی تعمیر سمیت مظفرآباد کے لئے وزیراعظم کے اعلان کردہ منصوبے شروع کرنے کیلئے فیصلے کئے گئے۔ شرکاء نے وزیرتعلیم کی قیادت میں شہر کا دورہ کیا، شاہ سلطان پل کی جگہ کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر نے کہا ہے کہ راجہ فاروق خان کے ویژن کے مطابق مظفرآباد شہر کی تعمیروترقی ہو گی اور عوام کے مسائل حل کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 696327

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/696327/مظفرا-باد-شہر-کی-تعمیر-ترقی-کیلئے-ایڈمنسٹریٹر-متحرک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org