0
Thursday 11 Jan 2018 16:52

سرگودھا، 16 سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل، قاتل کی گرفتاری کا دعویٰ

سرگودھا، 16 سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل، قاتل کی گرفتاری کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ ننھی زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل کے لرزہ خیز واقعے کے بعد ایک اور معصوم لڑکی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے، بھلوال ضلع سرگودہا میں 16 سالہ لڑکی کو نامعلوم افراد نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے علاقے تصور آباد میں کھیتوں سے 16 سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے، لڑکی کی شناخت ساجدہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ساجدہ کے باپ محمد خان کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی صبح سویرے رفع حاجت کے لیے کھیتوں میں گئی، جہاں نامعلوم افراد نے اسے زیادتی کانشانہ بنانے کے بعد گلہ دبا کرسفاکی سے قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد لڑکی کے قتل کی وجوہات کا تعین ہوپائے گا۔ واقعے کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے جب کہ تفتیش بھی شروع ہوگئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سرگودہا مقتولہ کے گھر پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق سرگودہا پولیس نے قاتل کی گرفتاری کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 696367
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش