0
Thursday 11 Jan 2018 18:30

پشاور کے تاجر بس منصوبے سے پریشان

پشاور کے تاجر بس منصوبے سے پریشان
اسلام ٹائمز۔ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہد اللہ شنواری نے کہا ہے کہ بس رپیڈ ٹرانزٹ منصوبے کی تکمیل میں سست روی کے باعث شہر بھر میں ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا ہے جس سے بزنس کمیونٹی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ روز سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہد اللہ شنواری کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی ٹریفک یاسر آفریدی اور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ پر پی ڈی اے کی ٹیم نے بی آر ٹی منصوبہ کے حوالے سے متبادل ٹریفک پلان اور تعمیراتی عمل میں ہونے والی پیش رفت سمیت پراجیکٹ کے تحت چمکنی سے حیات آباد تک پراجیکٹ سے متعلق چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین اور سابق صدور کو ملٹی میڈیا پریذنٹیشن پیش کی۔ اجلاس میں سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد نعیم بٹ، چیمبر کے سابق صدور حاجی محمد افضل، فواد اسحق، ملک نیاز احمد، ایس پی ٹریفک ریاض احمد اور ایگزیکٹیو ممبران بھی موجود تھے۔ سرحد چیمبر کے صدر زاہداللہ شنواری نے ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ کی تکمیل میں سست روی کی وجہ سے شہر بھر میں ٹریفک کی سنگین صورتحال کی وجہ سے بزنس کمیونٹی اور عوام کو درپیش مشکلات اور اُن کے تحفظات بیان کئے۔ انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل کے ساتھ شہر بھر میں بے ہنگم ٹریفک پر قابو پانے کے لئے فوری اور عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ سرحد چیمبر کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد، پیمنٹ آف ویجز ایکٹ 2013ء اور سرحد چیمبر کے زیر اہتمام چائنا پاک اکنامک کاریڈور (CPEC) اور بزنس ایکسیلنس ایوارڈ کے حوالے سے تفصیلات پیش کیں۔ سرحد چیمبر کے صدر زاہداللہ شنواری نے سرحد چیمبر کی سطح پر ہونیوالی سرگرمیوں سے متعلق بھی ممبران کو آگاہ کیا اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق تفصیلات بھی پیش کیں۔
خبر کا کوڈ : 696406
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش