0
Thursday 11 Jan 2018 18:41

زینب کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع

زینب کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے قصور میں 8 سالہ زینب کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے قصور میں 8 سالہ زینب کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ معصوم زینب کے قتل پرپوری قوم افسرده ہے، زینب کے قتل کی مذمت اور قاتل کو عبرتناک سزا دی جائے۔ واضح رہے کہ قصور میں دو روز قبل 8 سالہ بچی زینب کو اغواء اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے قتل کردیا گیا تھا، بچی کی لاش کچرا کنڈی سے ملی تھی۔
خبر کا کوڈ : 696414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش